ایل پی جی کی سرکاری نرخوں پر فروخت چیلنج بن گئی
شائع شدہ تاریخ 12 جنوری, 2023
عوام کو سرکاری نرخوں پر ایل پی جی کی فراہمی چیلنج بن گئی ہے اور بعض مقامات پر مائع گیس کی فی کلو قیمت 300 روپے سے تجاوز کرگئی۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوشن ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر کے مطابق اوگرا نے جنوری کے لیے ایل پی جی کی قیمت 204 روپے فی کلو مقرر کی ہے لیکن ملک میں کہیں بھی اس قیمت پر مائع گیس فروخت نہیں ہورہی۔ اسلام آباد میں ایل پی جی کی قیمت 260 روپے فی کلو ، مری اور دیگر علاقوں میں 208 روپے فی کلو ہے۔گلگت بلتستان میں گیس 300 روپے فی کلو سے بھی بھی تجاوز کر چکی ہے۔ عرفان کھوکھر کا مزید کہنا ہے ایل پی جی غریب صارفین اور رکشا ڈرائیور کے استعمال کی گیس ہے، اوگرا اپنی ہی تعین کردہ قیمتوں پر عمل درآمد کروانےمیں ناکام ہے، حکومت فوری طور پر گیس مافیا کو لگام ڈالنے کیلئے اقدامات کرے۔