ایشیا کپ انڈر 19 کا فائنل، پاکستان اور بھارت ایک بار پھر آمنے سامنے

شائع شدہ تاریخ 20 دسمبر, 2025
ایشیا-کپ-انڈر-کا-فائنل،-پاکستان-اور-بھارت-ایک-بار-پھر-آمنے-سامنے

پاکستان انڈر 19  نے سیمی فائنل میں بنگلادیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

بارش کے باعث 27 اوورز فی اننگز کے میچ میں بنگلادیش کی ٹیم 121 رن بناکر آؤٹ ہوگئی، عبدل سبحان نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ادھرپاکستان انڈر 19 نے ہدف 17 ویں اوور میں حاصل کرلیا، سمیر منہاس 69 رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

 ایونٹ کا فائنل اتوار کو دبئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔

گزشتہ روز کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے سری لنکا کو شکست دی تھی اور فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔