اہلیان لاہور کے لیے ضروری اعلان

شائع شدہ تاریخ 20 اگست, 2022
اہلیان-لاہور-کے-لیے-ضروری-اعلان

لاہور:رہنما پاکستان تحریک انصاف حماد اظہر نے اہلیان لاہور کے لیے ضروری اعلان کیا ہے جس میں انہیں ریلی میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں حماد اظہر نے کہا کہ کل بروز ہفتہ شہباز گل پر ہونے والے ظلم و جبر کے خلاف لبرٹی چوک لاہور سے شام 7 بجے ریلی روانہ ہو گی اور فیروزپور روڈ کے ذریعے داتا دربار پہنچے گی۔ اس سے قبل اپنے ایک ٹوئیٹ میں ان کا کہنا تھا کہ شہباز گل پر بہیمانہ تشدد کے خلاف کل لاہور میں ایک بڑی ریلی نکلے گی، عمران خان ریلی سے خطاب کریں گے۔ https://twitter.com/Hammad_Azhar/status/1560642194360258561?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1560642194360258561%7Ctwgr%5Ea133d121ff33a120b0e8dcd295872f6ab05c9c85%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fgnnhd.tv%2Furdu%2Fnews%2F17605 واضح رہے کچھ دیر قبل سابق وزیر اعظم عمران خان اپنے زیر حراست چیف آف اسٹاف ڈاکٹر شہباز گل سے ملنے پمز اسپتال پہنچے تھے جہاں پولیس نے انہیں ملاقات سے روک دیا تھا۔ ملاقات سے روکے جانے کے بعد سابق وزیر اعظم نے شہباز گل پر تشدد کے خلاف اسلام آباد میں بالخصوص اور پاکستان بھر میں بالعموم ریلیاں نکالنے کا اعلان کیا تھا۔