اگر میں نے توشہ خانہ سے غلط تحائف لیے تو ضرور کارروائی کی جائے: شاہد خاقان
شائع شدہ تاریخ 14 مارچ, 2023
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سالوں سے لوگ احتساب عدالتوں کے چکر لگاتے ہیں لیکن فیصلے نہیں ہو رہے ہیں جب کہ نئے چیئرمین نیب غریب لوگوں کے کیسز ختم کریں سیاست دانوں کے بے شک چلائیں۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ توشہ خانہ میں میرا بھی نام آیا ہے، بیرون ملک سے اگر کوئی تحفہ ملتا ہے تو اسے توشہ خانہ میں جمع کرایا جاتا ہے، توشہ خانہ تحفے کی قیمت کا تعین کراتا ہے، تحفے کو حاصل کرنے کیلئے رقم ادا کرنا پڑتی ہے۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ اگر میں نے تحائف کو غلط حاصل کیا تو ضرور کارروائی کی جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نئی پارٹی بنانے کی کوئی کوشش نہیں، پاکستان سیاسی جماعتوں میں خود کفیل ہے۔