اٹلی میں کشتی ڈوبنے کا واقعہ: 28 پاکستانیوں کی لاشیں مل گئیں، سفارتخانے کی تصدیق
شائع شدہ تاریخ 27 فروری, 2023
ترکیہ سے اٹلی جانے والے غیرقانونی مہاجرین کی کشتی سمندر میں چٹان سے ٹکرا کر ڈوب گئی جس کے نتیجے میں پاکستانیوں سمیت 58 افراد ہلاک ہوئے اور لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔
پاکستانی سفارتخانے نے کشتی ڈوبنے کے واقعے میں 28 پاکستانیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔
اٹلی میں پاکستانی سفارتخانے کے مطابق کشتی میں سوار 28 پاکستانیوں کی لاشیں مل گئیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈوبنے والی کشتی پر مبینہ طور پر 40 پاکستانی سوار تھے، 12 لاپتہ ہیں۔
پاکستانی سفارتخانے کے مطابق اطالوی حکام، میری ٹائم ایجسنیوں اور کلابریا میں پاکستانی کمیونٹی اور رضا کاروں سے بھی رابطے میں ہیں۔