آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کا انتخاب آج ہوگا

شائع شدہ تاریخ 18 اپریل, 2022
آزاد-کشمیر-کے-نئے-وزیراعظم-کا-انتخاب-آج-ہوگا

مظفرآباد /آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کا انتخاب آج ہوگا۔ قانون ساز اسمبلی کا اجلاس کچھ دیر بعد ہوگا۔ اپوزیشن کی طرف سے وزیراعظم کے انتخاب میں بائیکاٹ کا فیصلہ کیا گیا ہے، اپوزیشن کے بائیکاٹ کی صورت میں سردار تنویر الیاس بلامقابلہ وزیراعظم منتخب ہو جائیں گے۔ واضح رہے کہ سردار عبدالقیوم نیازی اپنے خلاف  تحریک عدم اعتماد آنے کے بعد عہدے سے مستفعی ہو گئے تھے۔