آرمی چیف سے ملاقات: پی ٹی آئی کے اعتراض پر کاروباری شخصیات کا مؤقف سامنے آگیا
شائع شدہ تاریخ 10 مارچ, 2023
آرمی چیف سے ملاقات کرنے والی کاروباری شخصیات کا کہنا ہے کہ معاشی معاملات میں آرمی چیف کی مداخلت اور بزنس کمیونٹی سے باقاعدہ ملاقاتوں کا سلسلہ سابق وزیراعظم عمران خان نے شروع کیا تھا۔
کاروباری شخصیات نے کہا کہ عمران خان ہمیں کہتے تھے کہ بزنس کمیونٹی کو اگر کوئی مسائل ہیں تو تاجر اس میں آرمی چیف بلکہ ڈی جی آئی ایس آئی سے بھی مدد لے سکتے ہیں ۔
ایک کاروباری شخصیت نے یہ تک کہہ دیا کہ خود عمران خان ساری سیاسی مینجمنٹ فوج کے ذریعے کراتے تھے اور جب فوج نے کردار ادا نہیں کیا تو اتحادی انہیں چھوڑ گئے، اس میں بزنس کمیونٹی کیسے ذمہ دار ہوسکتی ہے؟