آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ جاری، نمبر ون ٹیسٹ بولرکیلئے سخت مقابلہ
شائع شدہ تاریخ 08 مارچ, 2023
بھارت کےروی چندرن ایشون اور انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن کے رینکنگ پوائنٹس برابر ہونے پر ٹیسٹ بولرز رینکنگ کے درمیان مقابلہ سخت ہے، روی چندرن ایشون 6 پوائنٹس کم ہونے پر جیمز اینڈرسن کے ساتھ 859 پوائنٹس پر آگئے۔
رینکنگ میں روی چندرن ایشون کی پہلی اور جیمز اینڈرسن کی دوسری پوزیشن برقرار رہی، بولرز رینکنگ میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز تیسرےاور جنوبی افریقا کے ربادا چوتھے، شاہین شاہ آفریدی پانچویں اور بھارت کے جسپریت بھمرا چھٹے نمبر پر چلے گئے۔
اس رینکنگ میں آسٹریلیا کےنیتھن لائن 6 درجے بہتری کے بعد نویں نمبر آگئے۔
دوسری جانب ٹیسٹ بیٹرزکی رینکنگ میں آسٹریلیا کےمارنس لبوشین کا پہلا ، آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ کا دوسرا اور انگلینڈ کے جو روٹ کا تیسرا نمبر ہے جبکہ پاکستان کے کپتان بابراعظم کا ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ میں چوتھا نمبر ہے۔