آئمہ نے کانسرٹ میں مداح کے زخمی ہونے پر پرفارمنس روک دی
شائع شدہ تاریخ 15 جنوری, 2022
معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے دوران کانسرٹ مداح کے زخمی ہونے پر پرفارمنس روک دی۔ سوشل میڈیا پر آئمہ بیگ کے کانسرٹ کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں پرفارمنس روک کر مداح سے گفتگو کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ https://www.instagram.com/p/CYoTM2yh-B2/?utm_source=ig_embed&utm_campaign=embed_video_watch_again ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آئمہ مداح سے اس کا حال پوچھ رہی ہیں اور کہہ رہی ہیں کیا ہوا ہے پاؤں پر چوٹ لگی ہے؟آئمہ نے انتظامیہ سے اس شخص کو باہر لے جا کر بٹھانے کی درخواست بھی کی جس کے بعد زخمی مداح کو ایک شخص کے سہارے سے کانسرٹ سے باہر جاتا دیکھا گیا۔ آئمہ نے مداحوں سے کہا ایسا تو نہیں ہوسکتا نا کہ کوئی زخمی ہوجائے اور ہم پھر بھی گاتے رہیں۔