او آئی سی میں اپنے عہدے سنبھالنے ایرانی سفارتکار سعودی عرب پہنچ گئے
شائع شدہ تاریخ 18 جنوری, 2022
او آئی سی میں اپنے عہدے سنبھالنے ایرانی سفارتکار سعودی عرب پہنچ گئے ترجمان ایرانی وزارت خارجہ سعید خطیب زادہ کے مطابق ایران کے تین سفارت کار جدہ پہنچ گئے ہیں جہاں تینوں او آئی سی ہیڈکوارٹر میں اپنے کام کا آغاز کریں گے۔ انہوں نے کہا ہےکہ عراق میں ہونے والے مذاکرات میں سعودی عرب کو ایران کی توقعات کے بارے میں بتا دیا تھا، مستقبل میں ہونے والی بات چیت میں نتائج ملنے کی امید ہے تاہم اس کیلئے سعودی حکام کو اپنے بیانات اور عمل پرتوجہ دینی ہوگی۔ ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نےکہا کہ ایران نے ہمیشہ سعودی عرب میں اپنا سفارت خانہ کھولنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ خیال رہے کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان تعلقات بہتر کرنے کیلئے بات چیت کے چار دور عراق میں ہوچکے ہیں۔