انسٹاگرام پر اب لائیکس کی تعداد کو چھپانا ممکن ہو گا
شائع شدہ تاریخ 18 اپریل, 2021
سوشل میڈیا کا بڑا پلیٹ فارم فیس بک ایک نیا فیچر متعارف کرا رہا ہے جس سے اس کی زیرِ ملکیت کمپنی انسٹاگرام پر لائیکس کی تعداد کو چھپانا ممکن ہو سکے گا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس نئے فیچر سے یہ معلوم ہو سکے گا کہ سوشل میڈیا پر موجود ہونے کے دباؤ کو کم کیا جا سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام جلد صارفین کی مخصوص تعداد کو یہ اجازت دے گا کہ وہ یہ فیصلہ کر سکیں کہ آیا وہ اپنی پوسٹس پر آنے والے لائیکس یا دوسروں کی پوسٹس کے لائیکس کی تعداد کو دیکھنا چاہتے ہیں یا نہیں۔ فیس بک کے مطابق انسٹاگرام پر اس آزمائش کے تحت صارفین صرف اپنی پوسٹس پر آنے والے لائیکس نہیں دیکھ سکیں گے لیکن پوسٹس پر آنے والے کمنٹس دیکھے جا سکیں گے۔