امریکہ کی اپنے شہریوں کو بھارت کا سفر نہ کرنے کی ہدایت
شائع شدہ تاریخ 20 اپریل, 2021
امریکہ نے اپنے شہریوں کو بھارت کا سفر نہ کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ بھارت میں کورونا کیسز میں اضافے کی وجہ سے ہدایت جاری کی گئی ہے۔ گزشتہ روز بھارت برطانیہ کی سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں شامل کیا گیا تھا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کورونا کی تشویشناک صورتحال پر ریڈ لسٹ میں شامل کیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق بھارت کو 23 اپریل سے سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔ برطانوی سیکریٹری ہیلتھ میٹ ہین کوک کا کہنا تھا کہ فیصلہ کورونا سے بچاؤ کیلئے کیا گیا ہے۔ ہمیں پتہ ہے کہ اس کے کچھ اثراث ہوں گے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز بھارت میں آج ایک دن میں ریکارڈ کورونا کیسز سامنے آئے تھے۔ بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 53 لاکھ 14 ہزار سے زائد ہے اور ایک لاکھ 80 ہزار 550 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔