امریکا کا پاکستان کیلیے مزید 10 ملین ڈالر امداد کا اعلان
شائع شدہ تاریخ 27 ستمبر, 2022
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر اظہار افسوس کرتے ہوئے متاثرین کیلیے مزید 10 ملین ڈالر امداد کا اعلان کیا ہے۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق واشنگٹن میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی ملاقات ہوئی جس میں پاک امریکا دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر بات چیت کی گئی، اس موقع پر وزیر مملکت امور خارجہ حنا ربانی کھر بھی موجود تھیں، ملاقات کے دوران ٹونی بلنکن نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا جب کہ بلاول بھٹو نے امریکی وزیر خارجہ کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔