الیکشن کمیشن کےواضح فیصلےکےباوجود دوبارہ گنتی نہیں کی جارہی، عبدالقادر
شائع شدہ تاریخ 06 مئی, 2021
پیپلز پارٹی رہنما عبدالقادر مندو خيل کا کہنا ہے کہ اليکشن کميشن کے واضح فيصلے کے باوجود دوبارہ گنتی نہيں کی جا رہی، ہمارے ساتھ پہلے بھی زيادتی ہوئی اور آج بھی زيادتی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہاں لکھا ہےکہ ايک پارٹی بائيکاٹ کر دے تو گنتی روک ديں، اليکشن کميشن مکمل ناکام ہوچکا ہے۔ اس سے قبل کراچی میں این اے249 کے ضمنی انتخاب میں ڈالے جانے والے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا پیپلزپارٹی کے سوا تمام جماعتوں نے بائیکاٹ کردیا۔ الیکشن کمیشن میں ووٹوں کی گنتی کا عمل مقررہ وقت سے آدھا گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا۔ ابتدا میں 30 امیدواروں میں سے 16 امیدوار گنتی کے عمل میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر مسلم لیگ نون کے امیدوار مفتاح اسماعیل نے کہا کہامید ہے کہ یہ معاملہ یہیں حل ہوجائے گا اور خوشی ہےکہ ووٹوں کی گنتی دوبارہ ہورہی ہے۔