الیکشن کمیشن نے انتخابات ملتوی کرکے آئین سے انحراف کیا، عمران خان کا ردعمل
شائع شدہ تاریخ 24 مارچ, 2023
انتخابات ملتوی ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ اگر یہ فیصلہ قبول کرلیا گیا تو پاکستان میں قانون کی حکمرانی کا خون ہو جائے گا۔
دوسری طرف چیئرمین پی ٹی آئی نے زمان پارک میں پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے،اجلاس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے پر مشاورت ہوگی، مینار پاکستان جلسے کی تیاریوں پر بھی غور ہوگا۔