الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نئی ترجمان مقرر کردیں
شائع شدہ تاریخ 03 دسمبر, 2022
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قراۃ العین کو نیا ترجمان مقرر کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے نئی ترجمان کا اعلان جمعہ دو دسمبر کو کیا گیا۔ قراۃالعین نئی ترجمان ڈائریکٹر میڈیا کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔ ای سی پی کی جانب سے نئی تقرری کا نوٹی فیکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ قراۃ العین ہارون شنواری خان کی جگہ ترجمان کی ذمہ داریاں سنھبالیں گی۔