اقوام متحدہ کے وفد کی لاہور آمد ، 3ہزار سے زائد اہلکار ڈیوٹی دینگے
شائع شدہ تاریخ 18 فروری, 2020
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور رائے بابر سعید نے کہا اقوام متحدہ کے وفد کی لاہور آمد پر سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں، لاہور: لاہور پولیس کے مجموعی طور پر 3ہزار سے زائد اہلکار سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے،سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کی سکیورٹی کیلئے6 ایس پیز، 30 ڈی ایس پیز،71 ایس ایچ اوزاور 302 اعلیٰ سطح کے اہلکار ڈیوٹی دیں گے۔