اقوام متحدہ نے پی ٹی آئی کارکن کی ہلاکت کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا
شائع شدہ تاریخ 10 مارچ, 2023
یو این نیوزویب سائٹ کے مطابق روزانہ کی پریس بریفنگ میں سیکرٹری جنرل کے ڈپٹی ترجمان نے ایک سوال کے جواب میں پاکستان کے شہر لاہور میں اپوزیشن جماعت تحریک انصاف کے کارکنوں کا احتجاج روکنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پر امن احتجاج کے حق میں کسی قسم کی رکاوٹ کھڑی نہیں کرنی چاہیے۔
پی ٹی آئی کارکن کی ہلاکت، دانستہ جھوٹ پھیلایاجارہا ہے، محسن نقوی
ڈپٹی ترجمان نے کہا دنیا بھر میں لوگوں کو پر امن احتجاج کا حق حاصل ہے اور سیکیورٹی فورسز کو ایسے احتجاج کو نہیں روکنا چاہیے، لاہور واقعہ میں ہلاکت کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے، اور واقعہ میں جاں بحق اور زخمیوں کو مکمل طور پر انصاف ملنا چاہیے۔
لاہور میں پی ٹی آئی کی ریلی , زمان پارک کے باہر کشیدگی
فرحان حق کا کہنا تھا جو صورتحال لاہور میں پیدا ہوئی ایسی صورتحال کے دوران اقوام متحدہ سیکیورٹی اداروں سے آخری حد تک تحمل سے کام لینے کا مطالبہ کرتا ہے۔