افغان شہریوں کی واپسی کیلئے بڑا فیصلہ — طورخم سرحد آج کھول دی جائے گی
شائع شدہ تاریخ 01 نومبر, 2025
ڈپٹی کمشنر خیبر بلال شاہد راؤ کے مطابق امیگریشن اور کسٹم کے عملے کو صبح 7 بجے طلب کیا گیا تاہم دوطرفہ تجارت کے لیے طورخم بارڈر بدستور بند رہے گا۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق پاک افغان کشیدگی کے باعث طورخم سرحدی گزرگاہ 20 اکتوبر سے ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بند ہے۔
وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے بھی گزشتہ روز کہا تھا تجارت کے لیے پاک افغان سرحدیں کھولنے کافیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔