افغانستان میں آزادانہ نہیں گھوم سکتا، بلٹ پروف کار استعمال کرتا ہوں: راشد خان
شائع شدہ تاریخ 24 دسمبر, 2025
راشد خان نے کہا کہ وہ کابل کی سڑکوں پر عام لوگوں کی طرح آزادانہ گھوم پھر نہیں سکتے اور اپنی حفاظت کے لیے بلٹ پروف گاڑی استعمال کرتے ہیں۔
اس دوران کیون پیٹرسن نے راشد خان سے سوال کیا کہ کیا وہ کابل کی گلیوں میں آزادانہ طور پر گھوم سکتے ہیں۔
اس پر راشد نے صاف الفاظ میں انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ افغانستان میں بلٹ پروف گاڑی استعمال کرتے ہیں،جو ان کی ذاتی حفاظت کے لیے ضروری ہے۔
کیون پیٹرسن اس بات پر حیران رہ گئے تاہم راشد خان کے اندازِ گفتگو سے ظاہر ہوا کہ وہ اس صورتحال کو معمول کا حصہ سمجھتے ہیں۔