افغانستان سے سیریز میں شکست، محمد حارث نے خود کو ذمہ دار قرار دیدیا
شائع شدہ تاریخ 28 مارچ, 2023
حارث نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ میری پیاری قوم ہم جو نتیجہ چاہتے تھے وہ نہیں ملا۔
انہوں نے کہا کہ اس سب کا ذمہ دار میں ہوں کیوں کہ میں نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم نہیں کیا جس کا مجھے افسوس ہے۔
محمد حارث نے لکھا کہ اس تجربے سے ہم سیکھیں گے اور مستقبل میں اچھا کھیلیں گے۔
حارث کی ٹوئٹ پر ان کے چاہنے والے ان کا حوصلہ بڑھا رہے ہیں اور انہیں ہمت سے کام لینے کی تلقین کررہے ہیں۔
خیال رہے کہ نوجوان بیٹر محمد حارث نے افغانستان کے تین میچز میں صرف 22 رنز بنائے۔
گزشتہ روز کھیلے گئے آخری ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے افغانستان کو 66 رنز سے شکست دی تھی جب کہ اس سے قبل ابتدائی دونوں میچز افغانستان فتح یاب رہا۔