اس وقت حکومت پر بے جا تنقید نہ کی جائے:چودھری سرور
شائع شدہ تاریخ 19 مارچ, 2020
گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ کورونا وباکی وجہ سے ہم حالت جنگ میں ہیں۔ لاہور: ہر چیز کو سیاست کی نذر نہیں ہونا چاہیے۔ اس وقت حکومت پر بے جا تنقید نہ کی جائے۔ وہ گزشتہ روز یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں قومی ٹیلی میڈیسن سنٹر کے افتتاح کے موقع پر سینئر ڈاکٹرز اور میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر جاوید اکرم نے کہا کہ ان حالات میں لوگوں کا گھروں میں رہنا بہتر ہے۔