اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کی بندش؛ اہم نوٹیفکیشن جاری
شائع شدہ تاریخ 29 مارچ, 2021
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تمام پرائیویٹ تعلیمی ادارے 11 اپریل تک بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق اسلام آباد کے تمام نجی تعلیمی ادارے 11 اپریل تک بند رکھے جائیں گے، تمام تعلیمی سرگرمیاں معطل اور امتحانات پر پابندی ہوگی۔ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام پرائیویٹ تعلیمی ادارے ہدایت پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔ دوسری جانب ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات نے آبپارہ مارکيٹ اور اتوار بازار پر چھاپہ مارکر ایس او پیز کی خلاف ورزی پر متعدد دکانيں اور ہوٹل سيل کر دیے۔ ڈپٹی کمشنر نے ماسک نہ پہننے پر 13 افراد گرفتار اور جرمانے کیے۔ ايس ايس پی آپريشنزاسلام آبادمصطفیٰ تنويربھی ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی آپریشنز نے مختلف پارکس کا بھی دورہ کیا۔ عوام کو ماسک پہننےکی ہدايت اور خلاف ورزی پرجرمانے کیے۔