اسلام آباد کے علاقے آئی 10 میں دھماکا
شائع شدہ تاریخ 23 دسمبر, 2022
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے علاقے سیکٹر آئی 10 میں بیرونی روڈ پر گاڑی میں دھماکا ہوا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق پولیس اہل کاروں نے ایک ٹیکسی کو روکا تو دھماکا ہوگیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکے میں ایک پولیس اہل کار کے شہید ہونے کی اطلاع ہے۔ دھماکے کے بعد امدادی ٹیمیں اور پولیس و قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی ٹیمیں جائے وقوع روانہ ہو گئی ہیں۔