ارشد شریف قتل: اسپیشل جے آئی ٹی کا پہلا اجلاس
شائع شدہ تاریخ 10 دسمبر, 2022
سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے قائم اسپیشل جے آئی ٹی کا پہلا اجلاس ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں ہوا جس میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے اپنے ٹی او آرز بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق جے آئی ٹی مقتول صحافی ارشد شریف کی والدہ اور بیوہ کے بیانات ریکارڈ کرے گی جبکہ تحقیقات کیلئے تمام متعلقہ افراد سے بھی رابطے کئے جائیں گے۔ ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے کینیا جانے کیلئے جے آئی ٹی ارکان کی سفری دستاویزات کی تیاری بھی شروع کردی گئی ہے۔ سپریم کورٹ نے حکومت کی جانب سے بنائی گئی جے آئی ٹی پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ سطح کی نئی کمیٹی بنانے کا حکم دیا تھا۔