احسن اقبال کا نوازشریف کی نااہلی کے فیصلے پر فل کورٹ میں نظر ثانی کا مطالبہ
شائع شدہ تاریخ 04 مارچ, 2023
احسن اقبال نے کہا کہ جب نوازشریف کو نااہل کیا گیا تو اپیل کا حق نہیں دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ عدلیہ کا احترام ہے لیکن چند مخصوص ججز سے (ن) لیگ کے خلاف پی ٹی آئی کی حمایت میں فیصلے آرہے ہیں، عمران خان نے اسمبلیاں اس لیے توڑیں تاکہ نظام گر جائے۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیاں نیک نیتی کے ساتھ نہیں توڑیں،کوئی الیکشن سے فرار حاصل نہیں کررہا ،کیا ایسے انتخابات کراناچاہتے ہیں جس سے مزید تنازعات پیدا ہوں؟