احتساب عدالت نے شاہد خاقان عباسی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے

شائع شدہ تاریخ 21 فروری, 2023
احتساب-عدالت-نے-شاہد-خاقان-عباسی-کے-ناقابل-ضمانت-وارنٹ-گرفتاری-منسوخ-کردیے

اسلام آباد: احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس میں جج ناصر جاوید نے کیس میں عدم حاضری کے باوجود استثنیٰ کی درخواست دائر نہ کرنے پرناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔ بعدازاں شاہد خاقان عباسی کے وکیل نے وارنٹ منسوخ کرنے کی درخواست دائر کی جو عدالت نے منظور کر لی۔ عدالت نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور عظمی عادل کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے۔