اب ہم بنانا ریپبلک بن چکے ہیں:عمران خان
شائع شدہ تاریخ 28 جنوری, 2023
سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ اب ہم بنانا ریپبلک بن چکے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے فواد چوہدری کی گرفتاری کے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1619276236446142467?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1619276236446142467%7Ctwgr%5E525739cd381ad495dc0f2df713d7c911a092b0e9%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fgnnhd.tv%2Furdu%2Fnews%2F20631 انہوں نے کہا ہے کہ فواد کو ہتھکڑیاں لگا کر اور سر ،چہرے کو دہشت گرد کی طرح ڈھانپ کر عدالت میں لے جانا یہ ظاہر کرتا ہے کہ امپورٹڈ حکومت اور ریاست کس حد تک پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فواد چوہدری اور اعظم سواتی اور شہباز گل کے ساتھ جو سلوک ہوا وہ سب لوگوں کے سامنے ہے اور اس سے لوگوں کے ذہنوں میں کوئی شک باقی نہیں رہا کہ اب ہم بنانا ریپبلک بن چکے ہیں۔