آر پی او کی کھلی کچہری ، سائلین کی شکایات کو بغورسنا
شائع شدہ تاریخ 11 مارچ, 2020
آر پی او فیصل آباد رفعت مختار راجہ نے حکومت پنجاب کے وژن کے مطابق آر پی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا فیصل آباد: جس میں سائلین نے آر پی او فیصل آباد کو مختلف امور سے متعلق اپنی شکایات سے آگاہ کیا۔آر پی او فیصل آبادنے تما م پیش ہونے والے سائلین کی شکایات کو بغور سنا اور موقع پر ہی متعلقہ افسروں کو میرٹ کے مطابق انکی شکایات دور کرنے اور انکی داد رسی کیلئے احکامات جاری کئے ۔اس موقع پرآر پی او فیصل آباد نے کہا انصاف کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائیگا اور کمیونٹی پولیسنگ پالیسی کے تحت براہ راست عوام کی شکایات ان کی دہلیز پر حل کی جارہی ہیں انہوں نے کہا کسی بھی مرحلے پر سائل کی عزت نفس کو مجروح نہ کیا جائے ۔انہوں نے سائلین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا آپ کے مسائل کا بروقت حل اور ذہنی آسودگی میری اولین ترجیح ہے ۔ عوام امن و امان کے قیام کیلئے پولیس کے دست راست بنیں۔ ضلع میں امن و امان کے حوالے سے پولیس اور انتظامیہ ایک پیج پر ہیں۔