آرمی چیف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
شائع شدہ تاریخ 09 جنوری, 2023
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان نے ملاقات کی ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق ولی عہد محمد بن سلمان نے سرمائی کیمپ میں پاکستانی آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا استقبال کیا۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف بننے پر مبارکباد دی اور دو طرفہ تعلقات مستحکم بنانے پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان فوجی اور دفاعی تعاون کو بھی فروغ دینے پر اتفاق ہوا۔ https://twitter.com/Saudi_Gazette/status/1612264742403309568?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1612264742403309568%7Ctwgr%5Ea1d16e0767b15970de9ccd1f56fa51e3eb114d81%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F313300- قبل ازیں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے بھی ملاقات کی۔ سعودی وزیر دفاع نے جنرل عاصم منیر کو پاکستانی فوج کا سربراہ بننے پر مبارکباد دی اور ملاقات میں برادر ملکوں کے دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی اور پائیداری پر زور دیا گیا۔ یاد رہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر پہلے سرکاری دورے پر سعودی عرب گئے ہیں جس کے بعد وہ متحدہ عرب امارات کا دورہ بھی کریں گے۔