آئی فون اور آئی پیڈ صارفین کیلئے انتہائی اہم سیکیورٹی الرٹ جاری
شائع شدہ تاریخ 29 مارچ, 2021
امریکہ کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی نے اپنے آئی فون اور آئی پیڈ صارفین کے لیے انتہائی اہم سیکیورٹی الرٹ جاری کر دیا۔ فوربز کی رپورٹ کے مطابق کمپنی نے صارفین کو زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایپل کی ویب کٹ براؤزر انجن میں ایک کمزوری کو دور کرنے کے لئے جلد سے جلد iOS 14.4.2 ڈاؤن لوڈ کریں۔ ایپل کا کہنا ہے کہ اس خرابی کے باعث خطرناک ویب سائٹس آئی فون اور آئی پیڈ میں کراس اسکرپٹنگ کر سکتے ہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ خرابی تمام آئی فون اور آئی پیڈ صارفین کے پرانے ورژن کو استعمال کرنے والے صارفین میں موجود تھی جس کے ذریعے حملہ آور ان تفصیلات کو استعمال کرتے ہوئے صارفین کے ایپل ڈیوائسز پر حملہ کرتا تھا۔