آئندہ انتخابات ہر صورت الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے ہی ہوں گے، وزیراعظم
شائع شدہ تاریخ 08 اکتوبر, 2021
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ آئندہ انتخابات ہر صورت الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے ہی ہوں گے۔ وزیر اعظم عمران خان کا تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں کہنا تھا کہ اوور سیز تیار رہیں ، ان کو ووٹ کا حق لے کر دیں گے۔ وزیراعظم نے ترقیاتی کام جلد مکمل کرنے اور اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کو اپنے حلقوں میں جاکر عوام کو صورتِ حال بتانے کی ہدایت کی۔ عمران خان نے مہنگائی پر کہا کہ یہ پوری دنیا کا مسئلہ ہے ، پاکستان میں دوسرے ممالک کی نسبت کم منہگائی ہے۔