ٹرمپ کا پھر وار—سی این این کی کارکردگی پر سخت تنقید

شائع شدہ تاریخ 11 دسمبر, 2025
ٹرمپ-کا-پھر-وار—سی-این-این-کی-کارکردگی-پر-سخت-تنقید

وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے  ایک بار پھر چینل کی کارکردگی پر انگلی اٹھاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ سی این این کی ریٹنگز اتنی کم ہیں کہ شمار بھی نہیں ہوتیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈیل کے تحت سی این این کو بیچ دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وہ میڈیا میں غلط بیانی اور جانبداری کے خلاف آواز اٹھاتے رہیں گے۔

یاد رہے کہ صدر ٹرمپ اکثر اپنی تقریروں اور صحافیوں سے گفتگو میں ان ٹی وی اور اخبارات کو جعلی میڈیا قرار دیتے ہیں جو انکی پالیسیوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہیں۔

سی این این اور  اس کی پیرنٹ کمپنی  نے تاحال امریکی صدر کے بیان پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔