ٹرمپ انتظامیہ کا نیا جھٹکا — چین کے ساتھ تجارت ختم کرنے کی وجوہات سامنے آ گئیں
شائع شدہ تاریخ 15 اکتوبر, 2025
سوشل میڈیا سائٹ ٹرتھ سوشل پوسٹ میں ٹرمپ نے کہا کہ چین کی جانب سے امریکی سویا بین کی خریداری بند کرنے کے بعد چین سے تجارتی معاملات ختم کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین نے دانستہ طورپر امریکی سویابین خریدنا بندکیا، یہ معیشت دشمنی ہے۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چین کے رویے کی وجہ سےکسانوں کو مشکلات کاسامنا ہے، چین کے ساتھ کوکنگ آئل سمیت دیگر تجارتی معاملات ختم کرنے پر غورکررہےہیں ۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ ہم آسانی سے اپناکوکنگ آئل خود تیارکرسکتے ہیں، چین سےخریدنے کی ضرورت نہیں ہے۔