ویڈیو: یمنی عالمِ دین شیخ علی الثنانی دورانِ تدریسِ قرآن انتقال کر گئے
شائع شدہ تاریخ 01 جنوری, 2026
شیخ ڈاکٹر علی محمد الثنانی کے انتقال سے پہلے کے آخری لمحات کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوگئے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں یمنی عالمِ دین یمن کے صوبہ مآرب میں قرآن کی درس و تدریس میں مصروف دکھائی دیتے ہیں کہ اچانک ان کی آنکھیں بند ہوتی ہیں اور وہ کرسی سے نیچے آگرتے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق شیخ ڈاکٹر علی الثنانی رمَیلہ کے علاقے میں واقع نورہ مسجد میں حافظِ قرآن کی نگرانی کر رہے تھے۔
وہ معمول کے مطابق ایک طالب علم کی تلاوت توجہ سے سن رہے تھے اور ان کے ہاتھ میں قرآنِ مجید موجود تھا کہ اسی دوران ان کا انتقال ہو گیا۔
خیال رہے کہ مرحوم عالمِ دین نے اعلیٰ تعلیمی امتیاز کے ساتھ پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی تھی۔