نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی برقرار — فوجی کارروائی کے بعد بھی جنگی بیانیہ جاری
شائع شدہ تاریخ 13 اکتوبر, 2025
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو اب بھی بڑے سکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیاکہ ہمارے کچھ دشمن دوبارہ منظم ہو کر ہم پر حملہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ہم اس پر مکمل طور پر قابو پانے کے لیے تیار ہیں کیونکہ اسرائیلی فوج نے جہاں بھی لڑائی کی،اس میں کامیابی حاصل کی۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ کامیابیوں کے بعد اسرائیل کے لیے نئے مواقع بھی پیدا ہوئے ہیں اور اگر قوم متحد ہو کر کام کرے تو وہ چیلنجز پر قابو پاسکتی ہے۔