ملکی تاریخ میں پہلا لمحہ: ناقابل برآمد گرے گورال کا شکار
شائع شدہ تاریخ 01 جنوری, 2026
خیبرپختونخوا کے ضلع تورغر میں امریکی شہری ڈیرون جیمز ملان نے ملکی تاریخ میں پہلی بار گرے گورال کا نان ایکسپورٹ ایبل ٹرافی ہنٹنگ پرمٹ پر شکار کیا۔
محکمہ جنگلی حیات کے مطابق گرے گورال کے شکار سے ساڑھے54 ہزارامریکی ڈالرز کی آمدن ہوئی، مجموعی طور پر گرے گورال کے 6 نان ایکسپورٹیبل پرمٹس فروخت کیےگئے جس سے 3 لاکھ ساڑھے 98 ہزار امریکی ڈالرز کی آمدن حاصل ہوئی۔
محکمہ جنگلی حیات نے بتایا کہ ٹرافی ہنٹنگ پروگرام سے حاصل آمدن کا 80 فیصد کنزرویشن کمیٹی کے اکاؤنٹ میں جمع ہوگا۔
محکمہ جنگلی حیات کے مطابق منصوبے سے مقامی آبادی کی ترقی اور نایاب جنگلی حیات کا تحفظ یقینی بنانا ہے، گرے گورل کا پہلا ٹرافی ہنٹنگ پرمٹ جاری ہونا محکمہ وائلڈ لائف کی تاریخی کامیابی ہے۔