مس گرینڈ انٹرنیشنل میں حسینہ کی تاریخی غلطی! ویڈیو وائرل
شائع شدہ تاریخ 22 اکتوبر, 2025
یہ حیران کن واقعہ تھائی لینڈ میں ہونے والے مس گرینڈ انٹرنیشنل کے مقابلہ حسن کے دوران پیش آیا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
مس گرینڈ انٹرنیشنل کے مقابلہ حسن کے دوران نام کسی اور کا پکارا گیا تاہم وسطی امریکا کے ملک پانامہ کی حسینہ اسامر Isamar خود کو فائنل کیلئے منتخب سمجھ کر آگے بڑھ گئیں۔
بعد ازاں جب انہیں مس پیراگوئے سیسیلیا رومیرو (Cecilia Romero ) کے انتخاب کا یقین اور اپنی غلطی کا احساس ہوا تو حریف کے سامنے سے منہ لٹکائے واپس پلٹ گئیں۔
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر صارفین کے ملے جلے تبصرے دیکھنے میں آرہے ہیں۔