متحدہ عرب امارات کا پاکستانیوں سے متعلق اہم اعلان
شائع شدہ تاریخ 28 فروری, 2023
متحدہ عرب امارات کے کراچی میں قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے سماء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت نے یو اے ای میں مقیم پاکستانی والدین سے متعلق اہم فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ رہائشی اور ورک ویزے پر اہلخانہ سمیت مقیم پاکستانی والدین کی جانب سے قوانین کی خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں، یو اے ای حکومت کی جانب سے بچوں کے حوالے سے متعارف قانون کرنیوالے والدین خلاف کارروائی کی جائے گی، قانون کی خلاف ورزی میں ملوث پاکستانیون کو اہل خانہ سمیت ڈی پورٹ کیا جائے گا۔
بخیت عتیق الرومیتی کا کہنا ہے کہ بچوں کو تعلیم دلانا بہت ضروری ہے، متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی والدین ’’ودیما‘‘ نامی قانون کی مسلسل خلاف ورزی کررہے ہیں، پاکستانی والدین اپنے 18 سال سے کم عمر بچوں کو تعلیم ضرور دلوائیں۔
قونصلر جنرل نے مزید کہا کہ پاکستانی والدین بچوں کی صحت سمیت دیگر حقوق کا خیال رکھیں، ان قوانین کا اطلاق ریزیڈنٹ ویزا سمیت ورک پرمٹ پر یو اے ای میں اہل خانہ کے ساتھ مقیم پاکستانیوں پر ہوگا۔
ان کا کہنا ہے کہ یو اے ای میں 16 سے 17 لاکھ پاکستانی موجود ہیں، پاکستان کے کسی بھی شہر سے لوگوں کے یو اے ای جانے پر کوئی پابندی نہیں۔