غزہ میں امن کیلئے عالمی تعاون — کئی ملک بین الاقوامی فورس کا حصہ بننے کو تیار

شائع شدہ تاریخ 23 اکتوبر, 2025
غزہ-میں-امن-کیلئے-عالمی-تعاون-—-کئی-ملک-بین-الاقوامی-فورس-کا-حصہ-بننے-کو-تیار

امریکی وزیر خارجہ نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق اسرائیلی پارلیمنٹ کے اقدام کو غزہ معاہدے کے لیے خطرناک قرار دیا ہے۔

امریکا کی درخواست پر برطانوی فوجیوں کو غزہ امن منصوبے کی نگرانی کےلیے اسرائیل میں تعینات کردیا گیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی فوج کے ایک سینئر کمانڈر اور محدود تعداد میں فوجیوں کو امریکا کی درخواست پر غزہ امن منصوبے کی نگرانی کےلیے اسرائیل بھیجا گیا ہے۔

اس سے قبل امریکی سینٹ کام کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر نے کہا تھا کہ غزہ امن منصوبے کی نگرانی کے لیے روانہ ہونے والے 200 فوجیوں میں امریکی فوجی شامل نہیں ہوں گے۔