غزہ میں اسرائیل کی جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری، مزید 6 فلسطینی شہید
شائع شدہ تاریخ 20 دسمبر, 2025
الجزیرہ کے مطابق جمعہ کو اسرائیل کی جانب سے غزہ کے مشرقی علاقے تفاح میں ایک اسکول کو نشانہ بنایا گیا جس میں فلسطینی پناہ لیے ہوئے تھے۔
اسرائیلی حملے میں 6 فلسطینی شہید جبکہ بچوں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ یہ حملہ جنگ بندی معاہدے کی تازہ ترین خلاف ورزی قرار دیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں پر چھاپے مارے ہیں، جن میں متعدد فلسطینی زخمی اور گرفتار کیے گئے ۔
اسرائیلی جنگ میں غزہ میں اکتوبر 2023 سے اب تک کم از کم 70 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔