عید الفطر کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا
شائع شدہ تاریخ 12 مئی, 2021
عید الفطر کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج شام اسلام آباد میں ہو گا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی سربراہی کمیٹی چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے علاقوں میں ہوں گے۔ دوسری جانب سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ریاستوں میں عید کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد وہاں عید جمعرات کو منائی جائےگی۔ امریکا اور یورپ میں کیلینڈر کے تحت تہوار منانے والے بھی جمعرات ہی کو عید منائیں گے۔