عرشی خان نے 'افغان کرکٹر 'کے ساتھ منگنی کا ارادہ ترک کردیا
شائع شدہ تاریخ 24 اگست, 2021
بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس سے شہرت حاصل کرنیوالی اداکارہ عرشی خان نے افغانستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی سے رواں برس ہونے والی منگنی ترک کرنے کا اشارہ دے دیا۔ حال ہی میں بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو کے دوران اداکارہ نے یہ انکشاف کیا تھا کہ ان کا تعلق افغانستان سے ہے۔ اداکارہ نے یہ بھی بتایا تھا کہ افغان کرکٹ ٹیم میں میرے والد کے دوست کے بیٹے ہیں جن کا انتخاب والد نے میرے ہمسفر کے طور پر کیا ہے۔ عرشی خان نے نام ظاہر نہ کرتے ہوئے بتایا کہ ہماری منگنی رواں برس اکتوبر میں ہونی تھی لیکن افغانستان پر طالبان کے کنٹرول کے بعد مجھے لگتا ہے اب یہ رشتہ ختم کرنا پڑے گا۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہونے والے منگیتر میرے اچھے دوست تھے اور ہماری فون پر بات بھی ہوتی تھی لیکن موجودہ حالات کے سبب گھر والے اس رشتے پر رضامند نہیں ہوں گے اور اب وہ بھارت میں ہی میرے لیے کوئی دوسرا رشتہ ڈھونڈیں گے۔