دنیا کا سب سے موٹا شخص گردوں کی خرابی کے باعث 41 سال کی عمر میں وفات پا گیا
شائع شدہ تاریخ 31 دسمبر, 2025
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جوآن پیڈرو فرانکو نامی شخص کا تعلق میکسیکو سے تھا جسے دنیا کا سب سے وزنی شخص قرار دیا گیا تھا۔
جوآن پیڈرو فرانکو دوں شدید انفیکشن میں مبتلا تھے اور اسپتال میں کئی روز سے زیر علاج تھے۔
تاہم بدقسمتی سے دن بدن ان کی صحت میں مزید خرابی پیدا ہوتی گئی اور وہ 41 برس کی عمر میں گردوں کے شدید انفیکشن کا شکار ہونے کے باعث انتقال کر گئے۔
گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق وہ 2017 میں 1,322 پاؤنڈ یعنی تقریباً600 کلو گرام وزن کے ساتھ دنیا کے سب سے موٹے زندہ انسان قرار پائے تھے اور طویل عرصے تک بستر تک محدود رہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق زندگی کے معمولات میں دشواری کے باعث جوآن پیڈرو نے وزن کم کرنے کی ٹھانی، سرجری اور ڈائیٹنگ کے بعد وہ وزن میں نمایا کمی لایا۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جوآن پیڈرو نے600 کلو گرام سے وزن کم کرکے 590 کلو گرام کرلیا تھا۔