خانہ کعبہ کا غلاف تین میٹر تک اوپر کردیا گیا

شائع شدہ تاریخ 01 جولائی, 2021
خانہ-کعبہ-کا-غلاف-تین-میٹر-تک-اوپر-کردیا-گیا

حرمین شریفین انتظامیہ نے خانہ کعبہ کے غلاف کو  3 میٹر تک اوپر کردیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حج سے قبل احتیاطی تدابیر کے طور پر ہر سال غلاف کا حصہ اوپر کیا جا تا ہے۔ دوسری جانب سفید کپڑا خانہ کعبہ کے چاروں طرف لگادیا گیا ہے، کِسوہ فیکٹری کے 50 سے زائد ماہرین نے کام کو انجام دیا۔