ایران کا خلیج عمان میں آئل ٹینکر قبضے میں، عملے کے 18 افراد زیر حراست

شائع شدہ تاریخ 13 دسمبر, 2025
ایران-کا-خلیج-عمان-میں-آئل-ٹینکر-قبضے-میں،-عملے-کے-افراد-زیر-حراست

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق  ایرانی حکام کا بتانا ہےکہ 60 لاکھ لیٹر غیرقانونی ڈیزل لے جانے والے بحری جہاز نے پکڑے جانے کے ڈر سے اپنا نیوی گیشن سسٹم بند کردیا تھا۔

اس کے باوجود  خلیج عمان کے مقام پر آئل ٹینکر قبضے میں لے کر عملے کے 18 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ایرانی حکام  کے مطابق جہاز کے عملے میں بھارت، سری لنکا اور بنگلادیش کے شہری شامل ہیں ۔