ایران میں ایک اور اسرائیلی جاسوس کو سزائے موت دے دی گئی
شائع شدہ تاریخ 20 اکتوبر, 2025
میزان نیوز ایجنسی کے مطابق عدالتی حکام نے بتایاکہ پھانسی پانے والے شخص کا تعلق اسرائیلی خفیہ ادارے موساد سے تھا اور وہ ایران کی خفیہ معلومات اسرائیل کو فراہم کر رہا تھا۔
عرب میڈیا نے پراسیکیوٹر کاظم موسوی کے حوالے سے بتایا کہ مجرم صیہونی حکومت کی خفیہ سروسز سے رابطے میں تھا اور اس نے موساد افسران سے ملاقاتیں بھی کیں۔
حکام نے بتایا کہ انٹیلی جنس اور دیگر اداروں کی بروقت اور مؤثر کارروائی سے اسے شناخت کیا گیا اور مزید حساس معلومات کو افشا ہونے سے روکا گیا۔
یاد رہے کہ ایران اب تک کئی اسرائیلی جاسوسوں کو گرفتار کرکے پھانسی دے چکا ہے۔ گزشتہ ماہ بھی ایران نے ایک اسرائیلی جاسوس کو سزائے موت سنائی تھی۔