اسرائیل نے غزہ میں مصری ٹیم کے داخلے کی اجازت دے دی — ہلاک یرغمالیوں کی تلاش میں معاونت کیلئے
شائع شدہ تاریخ 27 اکتوبر, 2025
اسرائیلی حکومت کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ ریڈ کراس اور مصری ٹیموں کو غزہ میں اسرائیلی فوج کی ییلو لائن کے پار جا کر یرغمالیوں کی لاشیں تلاش کرنے کی اجازت ہوگی۔
ترجمان اسرائیلی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل غزہ کی پٹی کا مکمل سکیورٹی کنٹرول برقرار رکھے گا۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ اس بات کا فیصلہ اسرائیل کرے گا کہ غزہ میں کونسی بین الاقوامی فوج تعینات کی جائے۔
نیتن یاہو نے اسرائیلی کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ وہ اپنی سکیورٹی خود کنٹرول کرتے ہیں اور دعویٰ کیا کہ بین الاقوامی افواج کے حوالے سے یہ بھی واضح کر دیا ہے کہ اسرائیل اس بات کا تعین کرے گا کہ غزہ میں کون سی قوتیں ہمارے لیے ناقابل قبول ہیں۔