آسٹریا میں کم عمر طالبات کے لیے اسکولوں میں حجاب پر پابندی عائد
شائع شدہ تاریخ 12 دسمبر, 2025
خبرایجنسی کے مطابق حزب اختلاف کی جماعت گرین پارٹی نے پابندی کے خلاف ووٹ دیا اور اسے غیر آئینی قرار دیا۔
قانون کے تحت خلاف ورزی کی صورت میں 800 یورو تک جرمانہ عائد کیا جا سکے گا۔
انسانی حقوق تنظیموں اور ماہرین نے آسٹریا حکومت کے اقدام کو امتیازی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام معاشرے کی تقسیم کو مزید گہرا کر سکتا ہے۔
آسٹریاکی حکومت نےرواں سال اس پابندی کی تجویز پیش کی تھی اور دعویٰ کیا تھا کہ پابندی کا مقصد لڑکیوں کو ظلم سے بچانا ہے۔
آسٹریا میں اس سے قبل 2019 میں بھی 10 سال سے کم عمر لڑکیوں کے اسکارف پہننے پر پابندی لگائی گئی تھی۔