جس روز اسمبلیاں تحلیل ہوں گی اُسی صبح نئی سیاست طلوع ہوگی،شیخ رشید

شائع شدہ تاریخ 10 جولائی, 2023
The day the assemblies are dissolved, that morning new politics will rise, Sheikh Rasheed

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ  صرف30 دن کا کھیل باقی ہے، لوگ ایک مہنیہ مہنگائی اورمشکلات کا مزید مقابلہ کریں جس روز اسمبلیاں تحلیل ہوں گی اُسی صبح نئی سیاست طلوع ہوگی۔

اپنے ٹویٹ میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ زمین پر اکڑ کر چلنے والےچادر اور چاردیواری کو روندنےوالے زمین بوس ہو جائیں گے۔جیل کا گیٹ ٹوٹے گا، بے گناہ لوگ چھوٹیں گے۔ 3 مرتبہ خزانے کو لوٹنے والے اور سر محل بنانے والے ان بے گناہ لوگوں کی جگہ لیں گے۔ صاف اور شفاف الیکشن ہی ملک کو ان مسائل سے نجات دلائیں گے ورنہ کشت وخون ہوگا سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام نہیں آ سکتا الیکشن کروانے ہوں گے۔

 

سابق وفاقی وزیر نے کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کو حکومت اور اُس کے وزیر خزانہ پراعتبار نہیں ہے اس لیے دوسروں سے شورٹی لینے اُن کے گھر گئے ہیں۔ جو قرضہ دے رہے ہیں ان کو قرضوں کی واپسی کی گرنٹی بھی چاہیے ورنہ ڈیفالٹ کی تلوارلٹک رہی ہے۔ 30دنوں میں پی ڈی ایم میں کھینچا تانی ہو گی، رسہ کشی ہوگی، جوڈو کراٹے ہوں گے اور بٹوارا ہو گا، بنکاک کے شولے ہوں گےاور بغداد کی راتیں ہوں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ زرداری اور بلاول سیاسی منظر نامے سے غائب ہیں معلوم نہیں آئی ایم ایف معاہدے کے ساتھ ہیں یا نہیں ہیں۔ دو تہائی اکثریت کے بغیر اسمبلی میں بنائے گئے قانون کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ نواز شریف کی سزا اور اُس کی واپسی بھی دو تہائی کی آئینی ترمیم سے مشروط ہے۔